سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کا جھگڑا، فلم انشاء اللہ میں اب کون سا خان جلوہ گر ہوگا؟

سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کا جھگڑا، فلم انشاء اللہ میں اب کون سا خان ...
سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کا جھگڑا، فلم انشاء اللہ میں اب کون سا خان جلوہ گر ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی میں اختلافات کے بعد فلم انشاء اللہ میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’انشاء اللہ‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار نبھانا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا تھا لیکن 2019 میں سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دبنگ خان نے پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سلمان خان کی علیحدگی کے بعد طویل عرصے تک خاموشی چھائی رہی تاہم اب سنجے لیلا بھنسالی نے اس پراجیکٹ کیلئے شاہ رخ خان سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ فلم پٹھان کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد شاہ رخ خان ’انشاء اللہ‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، یہ فلم اگلے سال عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -