وفاق اور بلوچستان حکومت کے درمیان گوادر شپ یارڈ منصوبے کا معاہدہ ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی اور بلوچستان حکومت کے درمیان گوادر شپ یارڈ منصوبے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔
منعقدہ تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے خطاب میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس منصوبے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹ سے معاشی طور پر استحکام ملے گا۔وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ گوادر میں شپ یارڈ کی ضرورت تھی،شپس کی ریپیئرنگ اور مینٹی ننس کاشعبہ بھی ہوگا،گوادر شپ یارڈ کو چلانے کے لیے بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی۔اُن کا کہنا تھا کہ فنی تربیت کے لیے نوجوانوں کو کراچی اور ہیوی انجینیئرنگ ٹیکسلا بھی بھجوایا جائیگا۔