مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے
تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ہسپتال مٹھی میں تین نومولود بچے غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہارگئے۔
دنیا نیوز کے مطابق رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ تھر پارکرکے سرکاری ہسپتالوں میں غذائی کمی کے باعث 50 بچے زیر علاج ہیں۔گزشتہ سال 770 سے زائد بچے غذائی کمی کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
واضح رہے کہ تھرپارکر کے علاقہ میں غذائی قلت کے باعث نومولود اور کمسن بچوں کی اموات کا سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے،تاہم اب تک اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نہ نکالا جاسکا ہے۔بچوں کی اموات معمول بن گئی ہے،بچوں کی اموات سے نہ تو اب صوبائی حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت پر کچھ اثر ہوتا ہے۔