ہم آج حکومت سے علیحدہ ہوجائیں تو یہ گر جائے گی: عامر خان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم آج حکومت سے علیحدہ ہوجائیں تو یہ گر جائے گی، لیکن اس سے جمہوری نظام متاثر ہوگا۔
جیو نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے ساتھ وعدے پورے نہیں کیے، متحدہ کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد حالات پر منحصر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی علیحدہ ہوجائیں تو یہ حکومت گر جائے گی۔