پیشی پر جانے والے افراد پر مخالفین کا حملہ، راہگیر سمیت اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

قصور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قصور میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ بسم اللہ میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد پر مخالفین نے فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔
ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
دوسری جانب رائیونڈ کے علاقے مانگا منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے باعث پیش آیا ، جہاں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔