سعودی عرب نے مسافروں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز کردیا

سعودی عرب نے مسافروں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز کردیا
سعودی عرب نے مسافروں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے مسافروں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز کردیا. مسافر سعودی ائیر لائن کا ٹکٹ حاصل کرکے ویزے کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں. سعودی عرب کی جانب سے ٹرانزٹ ویزے کا آغاز 30 جنوری سے کر دیا گیا ہے جس کے لئے مسافر سعودی ائیر لائن اور فلائی ناس کے الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں. 

سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا مقصد مختلف کاموں کے لیے سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سروس سے ویزے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے. سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد کو ٹرانزٹ ویزے پر عمرے، مسجد نبویؐ  کی زیارت، سیاحتی پروگرام میں شرکت اور مملکت کے شہروں میں جانے کی سہولت ہوگی.

مزید :

عرب دنیا -