خبیرپختونخوا کی نگران کابینہ کو قلم دان سونپ دیئے گئے 

خبیرپختونخوا کی نگران کابینہ کو قلم دان سونپ دیئے گئے 
خبیرپختونخوا کی نگران کابینہ کو قلم دان سونپ دیئے گئے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے 7کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے ۔ 

ڈان نیوز کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ کو محکمہ زراعت ، شاہد خٹک کو ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ارشاد قیصر کو تعلیم اور قانون جبکہ محمد علی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو کا قلمدان سونپا گیا ۔ نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے بخت نواز ترند کو کلائمنٹ چینج، ماحولیات اور جنگلات ، منظور آفریدی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ لیبر جبکہ عدنان جلیل کو محکمہ انڈسٹریز اور ریونیو کا وزیر نامزد کیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -