ترکی کے فوجی اڈے پر 8 راکٹ داغ دیئے گئے

ترکی کے فوجی اڈے پر 8 راکٹ داغ دیئے گئے
ترکی کے فوجی اڈے پر 8 راکٹ داغ دیئے گئے

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نامعلوم حملہ آوروں نے بدھ کے روز شمالی عراق میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر 8 راکٹ فائر کیے، جن میں سے2 تنصیب کے اندر جا گرے، یہ بات عراق کے خودمختار کرد علاقے میں ایک سیکیورٹی تنظیم  انسداد دہشت گردی گروپ نے بتائی۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے مزید تفصیل میں جائے بغیر کہا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا  جب کہ  بیس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک عراقی سیکیورٹی ذریعہ جس نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا، کہا کہ اڈے میں موجود ایک عراقی ٹھیکیدار زخمی ہو گیا ہے۔ کسی گروپ نے فوری طور پر شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں ترک فوجیوں کی میزبانی کرنے والے زلکان بیس پر صبح سویرے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترکی کئی دہائیوں سے عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، جس کے علاقے میں اڈے ہیں۔ اسے ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔  اس گروپ نے 1984 میں جنوب مشرقی ترکی میں بغاوت شروع کی تھی جس میں  40 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔