جنرل ساحر شمشاد کا سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ

جنرل ساحر شمشاد کا سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ
جنرل ساحر شمشاد کا سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ

ریاض (وقار نسیم وامق)چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد  نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور سعودی وزارتِ دفاع ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر الطیب سے ملاقات کی ہے ۔دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کے درمیان دوطرفہ پیشہ ورانہ امور اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت پاک سعودی دفاعی امور کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا.

مزید :

قومی -