اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کے خلاف درخواست پرگزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتی حکم میں کہاگیا ہے کہ ایس ایچ او آبپارہ کے طلبی کا سمن معطل کیا جاتا ہے ،آئندہ سماعت 6 فروری تک نوٹس کی بابت تمام کارروائی معطل رہے گی ۔
عدالت نے حکمنامے میں مزید کہاہے کہ وکیل درخواست گزار کے اٹھائے نکات پر مزید بحث کی ضرورت ہے ،آئی جی اسلام آباد قانون جاننے افسر آئندہ سماعت پر پیش کریں ،پولیس افسر تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہو ،3 صفحاتی حکمنامہ جسٹس طارق جہانگیری نے جاری کیا۔