شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ میں کتنی دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ اہم معلومات جانیے

شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ میں کتنی دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں کتنی سزا ہو ...
شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ میں کتنی دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ اہم معلومات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا گیا،شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ میں 3 دفعات لگائی گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ میں ایک قابل ضمانت اور 2 ناقابل ضمانت دفعات شامل ہیں ،دفعہ 120 نفرت انگیز تقریر کی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا6 ماہ قید یا جرمانہ ہے ،دفعہ 153 اے بغاوت پر اکسانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 5 سال ہے،دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا7 سال قید ہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد طبی معائنہ کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیاگیا، شیخ رشید کو تھوڑی دیر بعد اسلام آباد کچہری پیش کیا جائے گا،شیخ رشید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے رو برو پیش کیاجائے گا۔