شیخ رشید نے تھانے میں ناشتے میں کیاکھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کے بعد تھانے میں ناشتہ پہنچا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ سیکرٹریٹ میں ناشتہ پہنچادیا گیا، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ابلے ہوئے انڈے اور بریڈ کے ساتھ ناشتہ کیا، ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ناشتے کے بعد معمولی چہل قدمی بھی کی،شیخ رشید ایڈیشنل ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں۔