ممنوعہ فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج ...
ممنوعہ فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی، 11جنوری کو محفوظ کیاگیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ آج سنائے گا،چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار بیچ میں شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -