بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ،خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود کا خاتمہ کریں ،اسحاق ڈار 

بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ،خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود ...
بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ،خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود کا خاتمہ کریں ،اسحاق ڈار 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے ،میری خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود کا خاتمہ کریں ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ میری خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود کا خاتمہ کریں ، اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے،فورم سودی نظام کے خاتمے کیلئے سود مند ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہناہے کہ ملک میں اسلامی بینکنگ فروغ پا رہی ہے،بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے ،ان کاکہناتھا کہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا اس کام کی ذمہ داری دلوائی،وزارت خزانہ میں سینئر افسر کی قیادت میں ونگ قائم کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -