ہسپتال میں ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے کا کہاتو انہوں نے کیا جواب دیا? بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک ہسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک ہسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی نشہ کیا اور نا ہی شراب پی، میری جان کو خطرہ ہے۔