شیخ رشید کی گرفتاری ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شیخ رشید کی گرفتاری ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت ...
شیخ رشید کی گرفتاری ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،اور انہیں رات گئے گرفتار بھی کرلیاگیا،پولیس نے عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -