شاہین کے نکاح کی تیاریاں، ریاض آفریدی نے پیغام کیساتھ تصویر بھی شیئر کردی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ہمراہ نکاح کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے کل جمعہ کے روز ہو گا۔
شاہین کے بھائی ریاض آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین اور شاہد آفریدی کے ہمراہ کراچی سے تصویر شیئر کی جس میں ہونے والے سُسر اور داماد کو سیاہ رنگ کے کرتوں میں دیکھا گیا جب کہ ریاض آفریدی خود سوٹ پر آف وائٹ واسکٹ پہنے نظر آئے۔
شاہین کے بھائی نے لکھا 'مجھے ہمیشہ لالا کے ساتھ اچھا لگتا ہے اور ہم یہاں ایک خاص تقریب کے لیے آئے ہیں، میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ ہے جو کہ میرا فخر ہے'۔
I always feel good with Lala and we are here on a special occasion, And my younger brother is also with me who is my pride ❤️
Best wishes mera chotay Bhai (Shaheen ) ????#Lala #ShaheenAfridi #Heros #happymoments #Nikkah pic.twitter.com/fU8OqbJiXj
— Riaz Afridi (@RiazAfridi40) February 1, 2023
ساتھ ہی انہوں نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ریاض آفریدی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر شاہد آفریدی کے گھر کی ہے اور عقب میں گھر کو سجا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کرکٹر نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا تصویر کراچی پہنچنے کے بعد شاہد آفریدی کے گھر لی گئی ہے یا یہ تصویر کچھ دن قبل اقصیٰ آفریدی کے ہونے والے نکاح کی ہے۔
مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین شاہین اور انشا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہین اور شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی بیٹی انشا کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوگا۔