سپریم کورٹ نے جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین واپسی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین واپسی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کوزمین کی فروخت سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو زمین نیلام کرنے سے روک دیا ،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو جہلم میں قیمتی زمین کو فروخت سے روک دیا،چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم امتناع جاری کردیا،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔