شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں ،پرویز الٰہی کی گرفتاری کی مذمت

شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں ،پرویز الٰہی کی ...
شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں ،پرویز الٰہی کی گرفتاری کی مذمت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں ، نگران حکومت الیکشن کرانے کیلئے آئی ہے، اس پر توجہ دیں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں ڈرا دھمکا کر گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا،نگران حکومت چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے،ان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -