قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے 

قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا جس کے بارے میں آپ ...
قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ٹیسٹ آل راﺅنڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز "کے مطابق 40 سالہ یاسر عرفات مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کوچ بھی ہوں گے ، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوچنگ سٹاف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، یاسر عرفات نے حال ہی میں ای سی بی لیول فور سپشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچنگ سے معذرت کر لی تھی جس پر نجم سیٹھی کی جانب سے انہیں بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔نجم سیٹھی نے کنسلٹنٹ کی پوسٹ کیلئے مکی آرتھر سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ فل ٹائم کوچنگ نہیں کر سکتے تو بطور کنسلٹنٹ پاکستان کے ساتھ کام کریں، مکی آرتھر نے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کیلئے وقت مانگ لیاہے ، نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ آپ پاکستان کے کرکٹ کلچر کو سمجھتے ہیں۔اگر مکی آرتھر نے آفر قبول کر لی تو گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بن سکتے ہیں۔ 

مکی آرتھر ڈربی شائر کاونٹی سے معاہدہ کے تحت فل ٹائم کوچنگ کرنے سے گریزاں ہیں، ،مکی آرتھر کو 50 اوور ورلڈکپ، ایشیاء کپ اور آسٹریلیا سیریز کیلئے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی آفرکی گئی تھی ،قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈکوچ اور کنسلٹنٹ کی تقرریاں الگ الگ ہونگی، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی تعیناتی ، فل ٹائم ہیڈکوچ کے ساتھ کنسلٹنٹ رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -