عام آدمی بھی الیکشن شفاف نہ ہونے پر درخواست دے سکتا ہے ،الیکشن کمیشن کے کراچی بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس میں ریمارکس

عام آدمی بھی الیکشن شفاف نہ ہونے پر درخواست دے سکتا ہے ،الیکشن کمیشن کے کراچی ...
عام آدمی بھی الیکشن شفاف نہ ہونے پر درخواست دے سکتا ہے ،الیکشن کمیشن کے کراچی بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس میں ممبر بلوچستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ عام آدمی بھی الیکشن شفاف نہ ہونے پر درخواست دے سکتا ہے ،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر تمام ریٹرننگ افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ،وکیل جماعت اسلامی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کے نتائج میں فرق ہے ،حسن جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ ریٹرننگ افسران کے جوابات کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے ،ثابت کریں گے دھاندلی سے نتائج بدلے گئے۔
وکیل پیپلزپارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں یہ مقدمہ قابل سماعت ہی نہیں ، قانون کے مطابق امیدوار درخواست دے سکتا ہے کوئی دوسرا نہیں ۔
ممبر بلوچستان نے کہاکہ عام آدمی بھی الیکشن شفاف نہ ہونے پر درخواست دے سکتا ہے ، وکیل پیپلزپارٹی نے کہاکہ پولنگ کے بعد الیکشن کمیشن کااختیار ختم ہو جاتا ہے ، ریٹرننگ افسران کو نتائج جاری کرنے کا حکم دیاجائے ۔
الیکشن کمیشن نے حتمی دلائل کیلئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کردی،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر تمام ریٹرننگ افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔