فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کو خارج کرنے کے لیے سمندر پار پاکستانی متحرک
لندن ( چوہدری تبریز عورہ )سابق وفاقی وزیر و سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کو خارج کرنے کے لیے سمندر پار پاکستانی متحرک برطانیہ کے شہر لندن میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں چوہدری فواد حسین کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے ووٹرز و سپورٹرز ، سول سوسائٹی ، وکلا ء تنظیم کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عادل اقبال ملک ایڈوکیٹ ، مرزا صفدر ایڈوکیٹ ، شیخ غیاث ایڈوکیٹ اور چوہدری تبریز عورہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، بغاوت کے مقدمات ، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین ایک متحرک سیاسی راہنما ، سنیئر وکیل اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے محب وطن پاکستانی ہیں ، ان کے خاندان کی قیام پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں فاطمہ جناح کا ساتھ دینے والے خاندان کا چشم و چراغ کیسے ملک سے بغاوت کر سکتا ہے ہاں اس وقت آئین اور قانون کی جنگ ہے اور اس کو آئین کی حدود میں ہی رہنا چائیے ۔
جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شحصیت عادل اقبال ملک ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہم چوہدری فواد حسین کی کے بھائی چوہدری فراز کے خلاف درج ایف آئی آر کی مزمت کرتے ہیں
چوہدری فواد حسین کے خلاف درج جعلی مقدمہ کے اخراج کے لیئے کونسلر ، مئیرز اور ہاؤس آف لارڈز ، ہاؤس آف کامن کی ممبرز سے ملاقات کی جائیں گی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے تیز کئے جائیں گے ۔
وکلاء تنظم ILA کے صدر مرزا صفدر اقبال ایڈوکیٹ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا نیٹ ورک پاکستان کے تمام شہروں سمیت پوری دنیا میں موجود ہے ہم پہلے بھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو خطوط ارسال کر چکے ہیں چوہدری فواد حسین سپریم کورٹ کے سنیئر ایڈوکیٹ ہیں اور اس کا مطب وہ سپریم کورٹ کے لاء آفیسر ہیں اس کا مطلب چوہدری فواد حسین کی توہین سپریم کورٹ کی توہین ہے اس لیئے ہم نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ اگر چوہدری فواد حسین کے بنیادی حقوق مزید پامال کئے گئے تو پھر وکلاء کو کوئی نہیں روک سکتا ہم تحریک کا آغاز کریں گے ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کے تمام عہدیداران ملک ثاقب اعوان ،عامر خان اور عارف بھٹی نے چوہدری فواد حسین کے خلاف درج جعلی مقدمہ کے اخراج کی تحریک کی سپورٹ کا اعلان کیا