شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان جاری کردیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان جاری کردیا
 شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہاہے کہ حکومت کاشیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے15کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی،صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟ 

ان کاکہناتھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے،قانون کے سامنے سب برابر ہیں،قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -