" میرے ماموں 15 برس قبل پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے"،فضا خاور

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کی بہن فضا خاور نے بتایا کہ "ان کے ماموں15 برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے"۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم خاور کی بہن فضا خاور نے یہ انکشاف پولیس لائنز خودکش دھماکے کےاگلے روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئےانکشاف کیا کہ "جب میں 12 سال کی تھی، تب میرے ماموں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مارے گئے تھے، وہ مسجد اس سے زیادہ دور نہیں جسے دہشتگردوں نے تازہ ہدف بنایا ہے"۔میرے ماموں مسجد کے امام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے"۔فضا خاور نے مایوسی والے انداز میں لکھا کہ " اس واقعے کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا"۔
I was 12 when my Mamu was killed in a suicide bombing at a Peshawar mosque not too far from the mosque that was the latest target of such attacks. He passed away trying to protect the Imam of the mosque. It’s been fifteen years & nothings changed
— Fiza Khawar (@fizakhawar) January 31, 2023
اداکارہ کی بہن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ "جب ایسے سانحے آپ کے گھروں میں ہوئے ہوں تو آپ ان سے منہ نہیں موڑ سکتے، اب تک ان کے کوئی جواب نہیں ہیں،نہ ہی یہ سب ختم ہوا ہے"۔فضا نے کہاکہ "ایسی صورتحال میں آپ صرف امید کرسکتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات بند ہوں گے لیکن نہیں ہوتے، حکمران اقتدار میں ایک کے بعد ایک آتے ہیں لیکن کوئی بھی ان واقعات کو ختم نہیں کراپاتا،یا شاید وہ کرانا ہی نہیں چاہتے"۔
You can never truly wrap your head around such a tragedy when it hits home. There are no answers, no closure. You just hope that the violence will stop. But it doesn’t. Our leaders keep coming into power, one after other, unable to put an end to it. Or perhaps not even willing to
— Fiza Khawar (@fizakhawar) January 31, 2023
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں 30 جنوری کو نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔