شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،پراسیکیوٹرجنرل کے دلائل 

 شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،پراسیکیوٹرجنرل کے ...
 شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،پراسیکیوٹرجنرل کے دلائل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق میں پراسیکیوٹرجنرل عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کردیا گیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کرد یئے، جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمران خان اور آصف زرداری کی جماعت میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی ،شیخ رشید کی وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے،ٹرائل میں فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا،پراسیکیوٹر عدنان کی جانب سے شیخ رشید کیس میں دلائل مکمل ہو گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -