آریان خان اپنی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہونے تک کسی کو فروخت نہیں کریں گے

آریان خان اپنی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہونے تک کسی کو فروخت نہیں کریں گے
آریان خان اپنی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہونے تک کسی کو فروخت نہیں کریں گے

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ابھی تک اپنی ویب سیریز کسی بھی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو فروخت نہیں کریں گے  ، جب تک کہ اس کی شوٹنگ مکمل نہ ہوجائے"۔

ای  ٹائمز  کی رپورٹس کے مطابق  شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ "آریان خان اپنے کام کے دوران کسی بھی قسم کی مقررہ ڈیڈ لائنز کا دباؤ ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتے، اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ سیریز کو اپنے طریقے سے بنانا چاہتے ہیں اور اپنے کام کرنے کے طریقے میں کسی اسٹریمنگ سروس کی مداخلت نہیں چاہتے"۔

آریان خان کی سیریز خریدنے کے لیے تقریباً ہر بڑا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ان کا تعاقب کر رہا ہے وہ بھی یہ بات باخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کی نامکمل سیریز کی اتنی ڈیمانڈ کیوں ہے جبکہ یہ ان کے کیریئر کا سب سے پہلا پراجیکٹ ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ "آریان خان انڈسٹری میں اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کوئی خصوصی توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتے بلکہ وہ خود اپنی محنت سے اپنا نام بنانا کے خواہشمند ہیں"۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سکرین پر نظر آنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے  اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کیمرے کے پیچھے رہ کر ہی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے آریان خان نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہ "وہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور مصنف کررہے ہیں"۔

مزید :

تفریح -