پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10 فروری   کو ایکسپو سینٹر لاہور میں "فوڈ ایکسپو پلس "کے انعقاد کا اعلان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10 فروری   کو ایکسپو سینٹر لاہور میں "فوڈ ایکسپو پلس "کے ...
 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10 فروری   کو ایکسپو سینٹر لاہور میں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023  کو ایکسپو سینٹر لاہور میں "فوڈ ایکسپو پلس" کا انعقاد کیا جارہا ہے۔  فوڈ کورٹ ، انٹرٹینمنٹ، روایتی کھانے ،سی ای او کانفرنس ,  پینل ڈسکشن ، اکیڈمک سیشن ، اردو مشاعرہ ،ٹریننگ اور فوڈ سیکٹر میں ہونے والی تازہ ترین ریسرچز بھی ایکسپو کا حصہ ہیں۔ اس ایکسپو میں فوڈ انڈسٹری، پروسیسنگ سیکٹر، پروڈیوسرز، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اپنے سٹالز لگائیں گے۔ بین الاقوامی مندوبین اور مختلف ممالک کے سفیر ایکسپو کا دورہ کریں گے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق   فوڈ ایکسپو کا بنیادی مقصد فوڈ اکانومی کے لیے محفوظ اور صحت مند فوڈ کے کلچر اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور فوڈ ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ فوڈ ایکسپو پلس 2023 میں آن لائن (ورچوئل) شرکت کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ۔  خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ بغیر ٹریول کیے اس تاریخی ایکسپو میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کا ذریعہ چونکہ آن لائن بھی ہے اس لئے نمائش کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں تک پیغامات و مصنوعات کوپہنچا یاجا سکتا ہے ۔ “فوڈ ایکسپو پلس 2023 “کی تمام تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -