این اے 193ضمنی انتخابات، عمران خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

این اے 193ضمنی انتخابات، عمران خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
این اے 193ضمنی انتخابات، عمران خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے این اے 193کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ عمران خان کی جگہ محسن لغاری این اے 193سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ (ن )لیگ کی طرف سے سردار عمار اویس لغاری جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سردار حسن خان گورچانی ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گے ۔ 

واضح رہے کہ این اے 193کی نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعدخالی ہوئی تھی جس پر 26فروری کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔

مزید :

قومی -