چاہے 10سال قید ہو ، سگار ساتھ رکھوں گا ، شیخ رشید کا بیان

چاہے 10سال قید ہو ، سگار ساتھ رکھوں گا ، شیخ رشید کا بیان
چاہے 10سال قید ہو ، سگار ساتھ رکھوں گا ، شیخ رشید کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے 10 سال بھی قید ہو، میں سگار ساتھ رکھوں گا۔ 

احاطہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو خطرہ ہے، جان کو خطرہ ہے، ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، جن لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے ان سے ملک کو خطرہ ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ رات کو اسلام آباد پولیس اور کچھ بغیر وردی کے لوگ آئے، میرے پاس تمام ویڈیوز موجود ہیں۔

مزید :

قومی -