پولیس لائنز پشاور میں خود کش حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس لائنز پشاور میں خود کش حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کی ویڈیو سامنے ...
پولیس لائنز پشاور میں خود کش حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کرنے والے مبینہ حملہ آور کی پولیس لائنز میں داخل ہوتے وقت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق حملےکا مبینہ ملزم 12 بج کر33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس چیک پوسٹ سے پولیس لائنز میں داخل ہوا۔ ملزم نے پولیس یونیفارم پہن رکھا تھا اور اس کے سر پر ہیلمٹ بھی تھا، ملزم نے اپنی شرٹ پر چادر اوڑھی ہوئی تھی اور وہ موٹرسائیکل خراب ہونے کا ڈرامہ کر کے اسے دھکا لگا کر اندر کی طرف لے جا رہا تھا۔

مزید :

قومی -