'الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں پر آرٹیکل 6لگے گا ، فواد چوہدری  کا بیان

'الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں پر آرٹیکل 6لگے گا ...
'الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں پر آرٹیکل 6لگے گا ، فواد چوہدری  کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آئین کے مطابق انتخابات کروانا ہے ، اگر 90 دنوں میں الیکشن نہ ہوئے تویہ آئین شکنی ہو گی، الیکشن کی تاریخ نہیں دی جاتی تو دونوں گورنرزپر آرٹیکل 6 لگے گا ۔ 

لاہور میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے افغانستان کے ساتھ احسن طریقے سے معاملات حل کیے، افغانستان والے اگر پاکستان میں کسی کی عزت کرتے ہیں تو عمران خان ہیں،اگر دہشتگردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے آئی ہے تو پھر تحریک انصاف کے دور میں ایک بھی دھماکہ کیوں نہیں ہوا؟۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور یہ لوگ ملک کی بجائے عمران خان کو مینج کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، شریف اور زرداری خاندان کی سیاست ختم ہوچکی ہے ان دونوں خاندانوں کا اب پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -