ہسپتال جاتے ہوئے کار کو آگ لگ گئی، میاں بیوی جل کر ہلاک

ہسپتال جاتے ہوئے کار کو آگ لگ گئی، میاں بیوی جل کر ہلاک
ہسپتال جاتے ہوئے کار کو آگ لگ گئی، میاں بیوی جل کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ میں   ایک جوڑے کی  اس وقت موت ہو گئی جب وہ کار جس میں وہ سفر کر رہے تھے، اس کو  جمعرات کو کیرالہ کے کنور میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں چھ افراد سفر کر رہے تھے اور گاڑی میں آگ لگنے سے ان میں سے چار افراد بشمول ایک بچہ جو پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کنور شہر کے پولیس کمشنر اجیت کمار نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ  بچ جانے والے چاروں افراد  زخمی نہیں ہیں۔ وہ ہسپتال میں ہیں اور ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔  ایسا لگتا ہے کہ متاثرین جلتی ہوئی کار کے اندر پھنس گئے  اور اگلا دروازہ نہیں کھول سکے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین، جن کی عمریں 35 اور 26 سال تھیں، اور دیگر، جن کا تعلق ضلع کے کٹیاتور سے تھا، چیک اپ کے لیے ضلع ہسپتال جا رہے تھے۔

ویڈیو  میں موقع پر موجود مقامی لوگوں کو جلتی ہوئی کار کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے  تاکہ اس کے اندر پھنس جانے والے بے سہارا جوڑے کو بچایا جا سکے۔  ان میں سے کچھ مرد اور عورت کو بچانے کے لیے دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 'ہم اس وقت بالکل بے بس تھے کیونکہ گاڑی کا اگلا حصہ فوری طور پر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ ہم انہیں بچانے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر سکے کیونکہ ہمیں خدشہ تھا کہ گاڑی کا آئل ٹینک کسی بھی وقت پھٹ جائے گا'۔  پولیس نے متاثرہ خاتون کی جسمانی حالت کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا۔ ایک پولیس افسر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ حاملہ تھی تو انہوں نے  کہا ’’ہم ڈاکٹر کے طبی معائنے کے بعد ہی یہ کہہ سکیں گے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -