پورشے کمپنی کی ڈیلر شپ نے غلطی سے چار کروڑ کی سپورٹس کار 48 لاکھ میں فروخت کیلئے پیش کردی، لوگوں کا رش لگا تو کمپنی نے کیا کیا؟
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں دنیا کی سب سے بڑی لگژری کار ساز کمپنی پورشے کی ڈیلرشپ نے غلطی سے ایک لاکھ 48 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ روپے) مالیت کی سپورٹس کار کا 18 ہزار ڈالر (تقریباً 48 لاکھ روپے) میں فروخت کا اشتہار دے دیا ۔
سنہ 2023 کے مشہور پانامیرا ماڈل کی آن لائن تشہیر شمالی شہر ینچوان میں ڈیلرشپ نے ایک لاکھ 24 ہزار یوآن ( 18 ہزار ڈالر ) یا سیڈان کی اصل قیمت کا آٹھواں حصہ میں کی تھی۔ بلومبرگ کے مطابق کار خریدنے کے خواہشمند لوگوں نے جلدی سے اس اشتہار کو دیکھا اور ڈیلر سے کار کی خریداری کیلئے رجوع کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سینکڑوں عقابی آنکھوں والے صارفین کی جانب سے 911 یوآن کی ریزرویشن فیس ادا کیے جانے کے بعد پورش نے تسلیم کیا کہ شمالی شہر ینچوان میں ڈیلرشپ نے ایسی معلومات اپ لوڈ کی تھیں جن میں 'درج شدہ قیمت میں سنگین غلطی' تھی۔ اپنی غلطی کا احساس ہونے پر، ڈیلرشپ نے غلط معلومات کو فوری طور پر ہٹا دیا۔