پاکستان کا سب سے فیشن ایبل بیورو کریٹ، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد سے ملیے

پاکستان کا سب سے فیشن ایبل بیورو کریٹ، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد سے ملیے
پاکستان کا سب سے فیشن ایبل بیورو کریٹ، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد سے ملیے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیورو کریسی کے بارے میں اکثر تاثر اور تجربہ یہی کہتا ہے کہ یہ انتہائی سلجھے ہوئے اور سنجیدہ طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں جو پولیس کی بھاری سیکیورٹی اور بڑے پروٹوکول میں ہٹو بچو کی صداؤں میں چلتے ہیں لیکن کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس رائے  کو غلط ثابت کردیا ہے۔

حازم  بنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

دیوا میگزین کے مطابق وہ سابق ڈی آئی جی کے صاحبزادے ہیں اور امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔

اگر حازم بنگوار کی انسٹاگرام ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ معاشی و انتظامی مسائل پر ٹی وی مباحثوں کا بھی حصہ رہے۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر وہ فیشن کے حوالے سے ٹپس  اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

وہ گلوکاری کا بھی شوق رکھتے ہیں اور  اپنے کئی گانے بھی ریلیز کر چکے ہیں، اس کے علاوہ لائیو گانے کی ویڈیوز بھی ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔