رواں سال ملکی برآمدات میں بڑی کمی ، ادارہ شماریات کے چشم کشا انکشافات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال پاکستان کی برآمدات میں 15.42فیصدکمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں گزشتہ 5ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے ، گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.41فیصد کی کمی آئی ۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ تجارتی اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں برآمدات دو ارب 21کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران برآمدات 16ارب سے زائد رہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری کے دوران تجارتی خسارے میں 32فیصد تک کمی آئی ہے ۔جولائی 2022 سے 2023 جنوری تک تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 28 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا۔