2فروری کو دنیا بھر میں جو واقعات رونما ہوئے

لاہور ( طیبہ بخاری سے) 2فروری کو دنیا بھر میں جو عالمی واقعات ہوئے ، آئیے ان کی یاد تازہ کرتے ہیں
آج ہی کے دن 1509 میں پرتگال اور ترکی کے درمیان جنگ ہوئی۔
آج ہی کے دن 1556 کوچین کے صوبہ شانسی میں تباہ کن زلزلے میں تقریباً8لاکھ30 ہزار افراد لقمۂ اجل بنے ۔
آج ہی کے دن 1626 میں چارلس اول انگلینڈ کے شہنشاہ بنے ۔
آج ہی کے دن1878 میں یونان نے ترکی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
آج ہی کے دن 1890 میں امریکی اداکار چارلس کورول پیدا ہوئے ۔
آج ہی کے دن 1892 میں روس نے کیلیفورنیا میں "فر ٹریڈنگ کالونی" قائم کی۔
آج ہی کے دن 1901 میں ملکہ وکٹوریہ کی آخری رسومات اداکی گئیں۔
آج ہی کے دن 1913 میں گرینڈ سینٹرل ٹرمینل نیویارک میں کھولا گیا۔
آج ہی کے دن 1920 میں فرانس نے میمل پر قبضہ کیا۔
آج ہی کے دن 1922 میں جیمز جوائس کا ناول"یولسس" پہلی بار شائع ہوا۔
آج ہی کے دن 1939 میں ہنگری نے سوویت یونین سے تعلقات توڑ لیے۔
آج ہی کے دن 1982 میں شام نے ہاماپر حملہ کیا۔
آج ہی کے دن 1990 میں افریقن نیشنل کانگریس پر 30 سال قبل لگائی گئی پابندی ہٹا دی گئی۔
آج ہی کے دن 1992 میں امریکی صدر جارج بش اور روسی صدر بورس یلسین کی طرف سے سرد جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ۔
آج ہی کے دن 1997 میں چین، اقوام متحدہ اورامریکہ کے درمیان کپڑے کے تجارتی تنازعہ کو ختم کرنے کا معاہدہ ہوا۔