(ن) لیگ کے مرکزی رہنما کا تحریک انصاف سے رابطہ ،عمران خان کے لیے اہم پیغام پہنچایا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ، جس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
کل جماعتی کانفرنس 7 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں عمران خان کو مدعو کرنے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ۔ حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی ،( ق) لیگ ،ایم کیو ایم ، جے یوآئی اور اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اے پی سی میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے ۔