اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں بس اپنی صلاحیتوں پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دے رہا ہوں، مفتاح اسماعیل کا بیان

اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں بس اپنی صلاحیتوں پر اٹھنے والے سوالات کا جواب ...
اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں بس اپنی صلاحیتوں پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دے رہا ہوں، مفتاح اسماعیل کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں، اسحاق ڈار نے میری پالیسیز اور صلاحیتوں پرسوال اٹھائےتھے، ان کا جواب دے رہا ہوں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے(ن )لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی۔ان  کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نےکہاوہ (ن )لیگ چھوڑیں گے تو گھر جائیں گے، شاہدخاقان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اگر فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات قابو میں رہتے۔ عمران خان دورحکومت میں ڈالر روک کر رکھنا غلطی تھی اس لئے ڈالر کی قیمت آج بلندترین سطح پر ہے۔

مزید :

قومی -