چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ن لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں