پاکستان کے کتنے فیصد نوجوان پاک فوج پر مکمل اعتماد کرتےہیں؟ جانیے

پاکستان کے کتنے فیصد نوجوان پاک فوج پر مکمل اعتماد کرتےہیں؟ جانیے
پاکستان کے کتنے فیصد نوجوان پاک فوج پر مکمل اعتماد کرتےہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) 74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو سب سے زیادہ قابلِ اعتماد ادارہ کہا ہے۔

اپسوس نے پاکستانی نوجوانوں کی رائے پر مبنی وائس آف امریکا کے لیے کیا گیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں 58 فیصد نے سپریم کورٹ پر بھرپور اعتماد کیا، میڈیا پر 54 فیصد، سیاسی جماعتوں پر 50 فیصد، پارلیمان اور وفاقی حکومت پر 47 فیصد جبکہ الیکشن کمیشن پر 42 فیصد نوجوانوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اپسوس کے سروے میں 68 فیصد نوجوانوں نے انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت کو ناممکن کہا، البتہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے الیکشن میں مداخلت پر 27 فیصد نے امریکا اور 7 فیصد نے بھارت پر شک کا اظہار کیا۔
 
 
 
 

مزید :

قومی -