فردوس عاشق اعوان ووٹرز کے سوالات پر ناراض

فردوس عاشق اعوان ووٹرز کے سوالات پر ناراض
فردوس عاشق اعوان ووٹرز کے سوالات پر ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان ووٹرز کے سوالات پر ناراض ہوگئیں۔

سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 70 کھروٹہ سیداں میں ڈاکٹر فردوس عاشق  اپنی  انتخابی مہم چلانے کیلئے پہنچیں تو خواتین نے ان سے سوئی گیس سے متعلق سوال کر لیا۔

ووٹرز خواتین نے فردوس عاشق اعوان سے پوچھا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ علاقے میں سوئی گیس فراہم کریں گی، سوال سن کر ڈاکٹر فردوس عاشق نے ہار اتار پھینکے۔رہنما آئی پی پی نے کہا کہ آپ کو گھر آئے مہمان کا تو خیال ہونا چاہیے، جس  پر خواتین نے کہا کہ ہم نے آپ کو کہا ہی کیا ہے؟ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کچھ آپ کہہ رہی ہو یہ آپ کے اندر کا بغض ہے۔