پٹرول بم سے عوام پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے: شوکت ورک

پٹرول بم سے عوام پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے: شوکت ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پٹرول بم سے عوام پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے۔ عام انتخابات سے چند روز قبل پٹرول بم نہ گرایا جاتا تو بہتر تھا۔ اگر یہ فیصلہ آنیوالی منتخب حکومت پر چھوڑ دیا جاتا تو بہت اچھا ہوتا۔ کاش نگران حکمران جاتے جاتے مہنگائی کا بھوت بوتل میں بند اور اسے سمندر بردکر دیتے ۔ وفاق اور بالخصوص پنجاب میں تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت بھی عوام کو کسی قسم کا قابل ذکر ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ 

شاہراو_¿ں کی تعمیر کافی نہیں ، شہریوں کا معیار زندگی کون بلند کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر بار ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آتا ہے۔ لوگ ہوشربا مہنگائی کے روگ سے بیزار ہو چکے ہیں ، زرعی ملک میں آٹا اور دوسری اجناس عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیچارے عوام کی زندگی سہل کون بنائے گا ، ان کیلئے آسانیاں کیوں پیدا نہیں کی جاتیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا فعال کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ، اس صورتحال نے ٹریڈرز سمیت دکانداروں کو نڈر بنا دیا ہے۔ فوری طور پر پٹرول کی پرانی قیمت بحال کی جائے ورنہ معاشرے کے محروم طبقات معاشی طور پر مزید بدحال ہوتے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ کو سات دہائیوں سے جاری عیش و عشرت سے روکنا اور قومی وسائل کا رخ نادار و مفلس عوام کی طرف موڑنا ہوگا۔