علماءکرام نے تحریک پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا،سعید احمد عنایت اللہ

علماءکرام نے تحریک پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا،سعید احمد عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت مو_¿منٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی ہدایت پر شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ سابق مفتی اعظم پاکستان مولانامفتی محمد شفیع ؒ، بانی جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا مفتی محمدحسن ؒ، شیخ التفسیر مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ اور دیگر علماءدیوبند نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا او رعلماءدیوبند نے ہی قائد محمد علی جناحؒ کو ”پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ “ کا نعرہ دیا تھا، انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ میں مخلص تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے انٹرنیشنل ختم نبوت مو_¿منٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی سمیت دیگر علماءکرام، عقیدہ ختم نبوت کے محافظوں، دینی قوتوں کے حمایت یافتہ محب وطن اور دیندار لوگوں کو ہی ووٹ دیکر کامیاب کر وائیں۔