غیر معیاری نمک تیار کرنیوالے تین یونٹ سیل ،بھاری جرمانے 

  غیر معیاری نمک تیار کرنیوالے تین یونٹ سیل ،بھاری جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 427 سالٹ یونٹس کا معائنہ کیا ، 3 یونٹس کی پروڈکشن بند، 135 کلو ناقص نمک تلف کر دیا گیا، 17 یونٹس کو 1 لاکھ 63 ہزار کے جرمانے عائد ، 310 کارخانوں کو مزید بہتری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ لاہور ڈویژن 39، فیصل آباد 52، ساہیوال 48، راولپنڈی ڈویژن میں 29 نمک یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن 50 ، سرگودھا 82، بہاولپور 53، ملتان 40، ڈی جی خان میں 24 یونٹس کا معائنہ کیا ۔ نمک کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لئے 315 نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق اشیا ءخورونوش میں ملاوٹ سنگین جرم ہے ، ناقص نمک پیٹ اور انتڑیوں کے انفیکشن سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ، چند پیسوں کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جاری ہیں۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیںہم بھرپور کارروائیں کریں گے۔