گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ایچ ای سی کی میٹنگ

    گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ایچ ای سی کی میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پبلک سیکٹر کالجز کو درپیش چیلنجز پربصیرت افروز پالیسی وضع کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن خالد سلیم نے کی، ڈی پی آئی پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر، ڈائریکٹر آف کالجز لاہور ڈویژن میاں محمد زاہد بھی شریک ہوئے۔ لاہور ڈویژن کے پندرہ کالجز کی پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر انصر اظہر نے شرکاءکا تعارف کرایا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ڈائریکٹر کالجز میاں محمد زاہد نے جا مع انداز میں اپنی سفارشات پیش کیں۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔