ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک 

      ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                              راولپنڈی، کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن  کے دوران انتہائی مطلوب اشرف شیخ سمیت  دو دہشتگرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا گیا  مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے  مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دوسری جانب بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفر آباد اور تربت میں دھماکے ہوئے جن کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے یکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ شہر کے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی بعد ازاں سکیورٹی اور امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے فوری طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور چند زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں اسی طرح تربت شہر میں غلام نبی چوک پر دستی بم کا دھماکہ ہوا جس ایک شخص زخمی ہوگیاتیسرا دھماکہ ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاچوتھا دھماکا کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تینوں واقعات میں سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں دریں اثنا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

آئی ایس پی آر 

مزید :

صفحہ اول -