بھارت میں پکڑا گیا "چینی  جاسوس کبوتر" 8 ماہ بعد بیگناہ قرار

  بھارت میں پکڑا گیا "چینی  جاسوس کبوتر" 8 ماہ بعد بیگناہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جاسوسی کے الزام میں 8 ماہ قبل پکڑے گئے چینی کبوتر کو بیگناہ قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے چین کی جاسوسی کے شبے میں کبوتر کو مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی نام کے علاقے سے پکڑا گیا جسے 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد بیگناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کبوتر کے پیروں میں ایک کاپر اور دوسرا ایلومینیم کا رنگ ڈالا گیا تھا جبکہ پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پرلکھی گئی تحریر برآمد ہوئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ پکڑے جانیوالے کبوتر کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔ کبوتر اڑان کے مقابلوں میں استعمال ہونیوالا پرندہ ہے جو تائیوان میں ہونیوالے مقابلوں کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔بھارت اس سے قبل پاکستان پر بھی متعدد بار کبوتر کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کرچکا ہے۔

کبوتر بیگناہ

مزید :

صفحہ اول -