گوگل کا پاکستان میں عام انتخابات کیلئے عوامی سہولت کا اعلان 

      گوگل کا پاکستان میں عام انتخابات کیلئے عوامی سہولت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آن لائن) گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات 2024کے لیے عوامی سہولت کا اعلان کیا ہے۔گوگل کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی اور جمہوری عمل میں اُن کی شرکت یقینی بنانا گوگل کی سماجی ذمہ داریوں کاایک اہم حصہ ہے،پاکستانی عوام8فروری کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندوں کے انتخاب کی غرض سے ووٹ ڈالیں گے،ہم حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں تاکہ رائے دہندگان کو کارآمد اور مستند معلومات سے جوڑا جا سکے اور اپنے پلیٹ فارم کو غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔ہمیں معلوم ہے کہ انتخابات سے قبل، لوگوں کو متعلقہ اور مفید معلومات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔ ہم ایسی معلومات فراہم کرتے ہیں جن میں ایک مفید مصنوع کی خصوصیات پائی جاتیں ہیں اور یہ قابل اعتماد معلومات آسانی سے دستیاب ہوتیں ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم غیر جانبدار تنظیموں کی جانب سے حاصل کردہ اعدادوشمار بھی پیش کرتے ہیں کہ ہماری تمام مصنوعات میں کہاں اور کس طرح ووٹ دینا ہے۔درجہ بندی کے لیے ہمارے نظام مستند معلومات کو فروغ دینے اور انتخابات سے متعلق معلومات کی مختلف اقسام صارفین کو سیاق و سباق کے ساتھ فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، گوگل ہوم پیج پر ایسے لنکس بھی فراہم کیے گئے ہیں جو ووٹرز کو ’ووٹ دینے کا طریقہ‘ اور ’ووٹ دینے کے لیے رجسٹر کرانے کا طریقہ‘جیسے موضوعات پر مستند معلومات فراہم کرتے ہیں۔ 

گوگل 

مزید :

صفحہ اول -