پاکستان کو جن دہشتگرد عناصرسے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں: دفتر خارجہ 

    پاکستان کو جن دہشتگرد عناصرسے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں: دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے بتایا ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم انورالحق کاکڑ، آرمی چیف و دیگر سے ملاقات کی، ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی،دونوں ممالک نے اس عمل کی مذمت کی ہے،آج ان پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ جائینگی، پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں اور توقع ہے ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دیگا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں اور ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان ان ممالک سے رابطے میں ہے جہاں سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کراتا رہا۔ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش ہے جبکہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر بھی تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے سائفر کیس سے متعلق فیصلے پر تبصرے سے گریز کیا۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -