مری اور گلیات میں شدید برفباری، ٹریفک جام، سیاح گاڑیوں میں محصور

          مری اور گلیات میں شدید برفباری، ٹریفک جام، سیاح گاڑیوں میں محصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            مری (مانیٹرنگ ڈیسک) مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث پاک آرمی کے ریسیکو آپریشن میں سیکڑوں سیاحوں اورگاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا،دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث بہت سے سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج ریسکیو آپریشن کررہی ہے۔موسم سرما کی برف باری مری اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مقامی افراد سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی کے دستوں نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔مری اور گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام سے سیاح، فیملیز اوربچے گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس ویاور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برفباری آج بھی جاری رہے گی۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17 میل سے مری میں مزید سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مری شدید برفباری

مزید :

صفحہ اول -